تلہ گنگ: دفاع وطن پہ مامور دھرتی کا ایک اور سپوت دھرتی ماں پر قربان، شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا گیا۔
باغی ٹی وی : تلہ گنگ (شوکت علی ملک) تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جھمٹ کا ایک اور سپوت وطن پہ قربان ہوگیا۔ قصبہ جھمٹ کے نائب صوبیدار جاوید اقبال شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں واقع رشیدہ سیکٹر میں آئی ڈی پھٹنے سے 24 ستمبر کو جام شہادت نوش کر گئے۔آپ کے جسد خاکی کو 25 ستمبر رات ساڑھے دس بجے سپرد خاک کیا گیا، جنازہ میں عسکری حکام کے علاؤہ علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور قبر پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ شہید جاوید اقبال نے لواحقین میں بیوی، والدین اور ایک چھوٹا بھائی چھوڑا ہے۔شہید کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے تھا۔
Shares: