پشاور،ایمل ولی کا اساتذہ پر تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید مزمت

0
34

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اساتذہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ معمار قوم ہیں، ان پر تشدد، لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ ناقابل برداشت ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں رہنما اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ جائز مطالبات کیلئے احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے جس سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا، معماران قوم پر شیلنگ اور تشدد نے دور نیازی کی یاد تازہ کردی، پولیس افسران بھی استاد کی وجہ سے افسر بنے ہیں، انہیں استاد کی عزت کرنی چاہئے۔ ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار اور افسران اساتذہ سے معافی مانگیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار اساتذہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے، یہ بھی سامنے لایا جائے کہ کس کے حکم پر معماران قوم پر تشدد کیا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا۔

Leave a reply