بے شمار چیلنجز کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی ،ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کسی قسم کی رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ کی طرح ثابت قدم ہے اور رہے گی ،پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے برعکس اے این پی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایمل ولی نے مزید کہا کہ خودکش حملوں کے باوجود ہم دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر نے یہ بھی کہا کہ باچا خان کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اپنی قوم کے حقوق کےلیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جدوجہد میں جان کی قربانی دینے سے بھی کبھی دریغ نہیں کریں گے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی ثابت قدم اور پرعزم ہے، رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔

Comments are closed.