اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا

اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کااعلان کرچکی
0
192

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

باغی ٹی وی: اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی، ان حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات موزوں نہیں،ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کااعلان کرچکی، اب پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا ان کے مینڈیٹ کو قبول کرنا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں سربراہ اے این پی نے کہا تھا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف انشاء اللہ احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا۔ 20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائے گا، ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ کیلئے ولی خان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہوں .لہذا ہمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے دیں اور آپ حکومتیں بناتے اور ہٹاتے رہیں۔

Leave a reply