اے این پی پشاور کے صدر سرتاج خان کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشن پشاور کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت سرتاج خان گاڑی کے اندر بیٹھے تھے، اے این پی کے ضلعی رہنما سرتاج خان کو متعدد گولیاں لگیں ، ایس ایس پی پشاور کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے،حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے .
واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سٹی صدر سرتاج خان جاں بحق ہو گئے.
واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے این پی کے کارکنا ن کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سر تاج خان کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے پشاور کےصدر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے.سرتاج خان کو گلبہار کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا ،مقتول کی لاش لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی .








