انصارالاسلام پر پنجاب حکومت پابندی کا خواب، جے یو آئی نے بھی جواب دے دیا

0
89

انصارالاسلام پر پنجاب حکومت پابندی کا خواب، جے یو آئی نے بھی جواب دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی انصار الاسلام پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں وزیر قانون راجہ بشارت نے سفارشات تیار کر لی ہیں، جے یو آئی کی ڈنڈا بردار فورس انصارالاسلام پر پابندی پنجاب بھر میں عائد کی جائے گی

پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے انصارالاسلام پر پابندی کی بات سامنے آئی ہے جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے

ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انصارالاسلام پرپابندی غیرقانونی ہے۔جوکسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کا ہر کارکن مولانا فضل الرحمان صاحب کے سپاہی ہے۔لانگ مارچ میں ہر کارکن انصارالسلام کے سپاہی بن کر شرکت کریں گا۔ان شاءاللہ

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بیرونی آقاوں کے ٹکوں پر پلنے والوں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جمعیت کا ہر کارکن ضرورت پڑنے پر انصار السلام کے رضاکار بھی ہے

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ تو ایک جھلک ہے پشاور شہر کے انصار الاسلام کے رضاکاروں کا اسی طرح جب ملک پاکستان کے کونے کونے سے اسلام آباد کیلئے نکلیں گے تو پھر کیا منظر ہوگا کاروان مفتی محمود زندہ باد

https://twitter.com/Tawiz_Gar_Ustaz/status/1369230245220466692

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ انصار الاسلام جمعیت علما ٕ اسلام پاکستان کا رجسٹرڈ تنظیم ہے جو کسی کے باپ میں ہمت نہیں ہے جو اس پر پابندی لگاٸیں

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے دوران انصارالاسلام کو متحرک کیا تھا،جسکے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے 3 صفحات پر مبنی سمری 18 اکتوبر کو کابینہ ارکان کو بھیجی گئی تھی، جس میں انصارالاسلام پر پابندی لگائی گئی تھی تا ہم بعد ازاں اسے عدالت میں چیلنج کیا گیا،عدالت نے پابندی ختم کر دی

Leave a reply