اینٹی کرپشن عدالت نے سابق چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم احمد میمن، سابق چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین، سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم راجپوت، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تنویر عباسی زیدی، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر محمد عطر، ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم چوھان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں ردوبدل اور جعلسازی کے مقدمے میں ملزمان ضمانت کی توثیق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ملزم سابق چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر نسیم احمد میمن، سابق چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین، سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم راجپوت، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تنویر عباسی زیدی، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر محمد عطر، ڈپٹی کنٹرولر محمد اسلم چوھان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں ملزم نسیم میمن اور دیگر ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے۔ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے حکمنامہ جاری کیا ہوا ہے۔ لہذا عدالت عالیہ کے فیصلے تک مقدمے کی کارروائی روکی جائے۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 12 سمبر تک ملتوی کردی۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کیخلاف 2 فروری 2023 کو اینٹی کرپشن ویسٹ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف وزیر اعلی سندھ کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر ر پری میڈیکل 2022 اور 2023 کے نتائج میں ردوبدل بے ضابطگیوں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے طلبا کے نتائج میں ردوبدل کرکے مستحق طلبا کا مستقبل خراب کیا۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے جنسی حراسان کرنے کے الزام میں چیئرمین انٹر بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

کراچی میں ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کے قاتل کے لرزہ خیز انکشافات

وزیراعلی سندھ سے ارجنٹائن کے سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

کراچی کی جیل سے قیدی فرار،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکارگرفتار

Shares: