پرویز الہی کیس:اینٹی کرپشن کا جوڈیشل مجسٹریٹ پرعدم اعتماد کااظہار

0
42
ch.parvez

کرپشن کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ۤئی) پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اہلکار سخت سیکیورٹی میں عدالت لائے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کی-

روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے کیلئے معاہدہ طے

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے 12 افسران کو میرٹ کے خلاف بھرتی کیا۔

سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو کمرہ عدالت میں پہنچایا گیا جہاں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں، غلط فہمی ہے، یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے، جو مشکل می‍ں جو پیچھے ہٹتا ہے وہ کوئی انسان ہے میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے اور میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے کسی کو کچھ نہیں مل رہا، ان (اتحادیوں) کو تین تین بار حکومتیں ملی، پی ڈی ایم ایک ناکام شعبہ ہے، کبھی کوئی شوشہ چھوڑ رہے کبھی کچھ کر رہے ہیں یہ محسن نقوی ایک گندہ گھٹیا انسان ہے،یہ جب صبح اٹھے گا تو اسکا منہ کالا ہوا ہوگا کوئی بھی ایک کام بتا دیں جو انہوں نے پورا کیا، میری تمام ادویات بند کی ہوئی ہیں مجھے سونے بھی نہیں دیتے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ زرداری صاحب جہانگیر ترین کا بچہ کچا مال بھی لے جائے گا، آنے والے وقت میں پنجاب صرف پی ٹی آئی کا ہے، میرے گھر کا بچہ بچہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، میرا موقف فوج کے حق میں ہے لیکن میری کوشش ہے خان صاحب کا موقف اس حوالے سے بدلے۔

عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

جج نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جا رہی ہت میرا فیس بک کاونٹ کے بارے میں، میرا کوئی بھی شوشل میڈیا کا اکاونٹ نہیں ہے۔

اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں ہدایت ملی ہے کہ آپ کیس کو نہ سنیں سیشن جج صاحب کو درخواست دینے گئے ہیں ہمیں کچھ ٹائم چاہیے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ آپ سیشن جج کو درخواست دیں۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جام صلاح الدین نے کہا کہ مجھے ہدایت ملی ہے ہم سیشن جج صاحب کو درخواست دے رہے ہیں۔

پرویز الہیٰ کے وکیل نے کہا کہ عدالت کا ٹائم ختم ہو رہا ہے، اگر آج ڈی جی صاحب پرویز الہٰی کو لے کر وہ واپس جاتے ہیں تو ہم ان کیخلاف ایف آر درج کروائیں گے۔

عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی استدعاپرکیس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیاعدالتی وقفےکےبعد سماعت دبارہ شروع ہوئی جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ میرے پاس پیش کرنا ہے تو فائل دیں، میں کوئی چھٹی نہیں کرتا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے وکلا نے دلائل دیئے۔

پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کی سازش بے نقاب

جوڈیشل مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں الزام ہے کہ او ٹی ایس کے رزلٹ کو تبدیل کیا گیا، وہ تبدیل شدہ پیپر کہاں ہیں، اس پر اینٹی کرپشن کے وکیل نے کہا کہ او ٹی ایس کا رزلٹ ٹیمپر کیا گیا اور یہ رزلٹ ابھی بھی آن لائن رکھا ہوا ہے اسی دوران سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

رائے ممتاز نے کہا کہ میں اس وقت پنجاب اسمبلی میں سیکرٹری کوآرڈینیشن تھا، میں کل واک کر رہا تھا کہ مجھے اٹھایا گیا،میری آنکھوں پر کپڑا باندھ کر مجھے گھمایا گیاایک جگہ لے گئے گئے وہاں سامنے ڈی جی اینٹی کرپشن بیٹھے تھے، انہوں نے کہا سیٹ پر رہنا ہے کہ نہیں، میں نے کہا رہنا ہے تو انہوں نےمجھ سے زبردستی وعدہ معاف گواہ بننے کا کہامیرا بیان زبردستی لیا گیا، میں پوری رات نہیں سوسکا، عدالت میں آکر کپڑے تبدیل کیے ہیں۔

پنجاب پولیس کا یاسمین راشد کی رہائی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

قبل ازیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

Leave a reply