اینٹی کرپشن؛ گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کےخلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم

0
59

لاہور:محکمہ اینٹی کرپشن نے 4 ہزار 397 گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کے خلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم دے دیا۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے لئے محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے 4 ہزار397 گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث پانچ ڈائریکٹرز سمیت 12 افسران کی نشاندہی کی گئی ہے، اور ان کے خلاف جوڈیشل جوڈیشل کارروائی کا حکم دیا ہے۔

دستاویز میں ڈائریکٹر قمر، آصف، رضوان اور سہیل ارشاد کے نام شامل ہیں، جب کہ کلرک عدیل،آی ڈی او ضیغم اور اسکیننگ آفیسر ناصر کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔دستاویز میں انسپکٹرایکسائزعبدالوحید، انسپکٹر شہزاد صفدر، ای ٹی اوعدیل اور ندیم قادر کے خلاف بھی جوڈیشل ایکشن کا حکم دیا گیا ہے۔

ادھر پاکستان میں پہلے ہی آٹو انڈسٹریز کو بحران کا سامنا ہے ،پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے 10 دنوں کیلئے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کر دیا۔ ایس ای سی پی کو آگاہ کردیا گیا۔ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے پیر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف کمیشن کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ کمپنی 10 روز کیلئے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کررہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقۂ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کیلئے پیشگی اجازت لینے کیلئے کہا گیا تھا۔

Leave a reply