سابق صوبائی وزراء انصر مجید، غضنفر عباس چھینہ اور عامر عنایت اینٹی کرپشن سرگودھا میں پیش نہ ہوئے
باغی ٹی وی اینٹی کرپشن پنجاب سرگودھا ریجن نے سابق ایم پی ایز انصرمجید نیازی، افتخار گوندل، عامر عنایت اور غضنفر عباس چھینہ کو گزشتہ روز طلب کیا مگر ان میں سے کوئی بھی تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ انصر مجید نیازی پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے جھال سے خوشاب روڈ 85کلومیٹر کا ٹھیکہ اپنے فرنٹ مین کو دلوایا۔ سابق ایم پی اے نے 217.228ملین روپے 85کلومیٹر روڈ کی تعمیر میں کمیشن وصول کیا۔ انصرمجید نے جھال سے خوشاب روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کروایا جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ سابق ایم پی اے افتخار گوندل پر الزام ہے کہ انھوں نے ہائی وے کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے ہائی وے کی 450کنال اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ افتخار گوندل نے ہائی وے کی 450کنال سرکاری اراضی کو ایگری کلچر کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ سابق ایم پی اے عامر عنایت پر الزام ہے کہ مختلف منصوبوں میں فنڈز میں خرد برد کی ہے۔عنایت عامر نے بھکر سٹی سے دریائے سندھ کی سڑک کی تعمیر میں 50 فیصد فنڈز خرد برد کئے۔
لوکل گورنمنٹ کی سکیموں میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن بہاول پور نے قومی حلقہ این اے 174 کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور صوبائی حلقہ پی پی 254 کے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کو طلب کر لیا، انکوائری ٹیم کی سفارشات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بہاول پور نے دونوں سیاسی رہنماؤں کو 4 اپریل کوطلب کیا تھا،ذرائع کابتانا ہے حلقہ پی پی 250 سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی اورممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی بھی بہاولپور اینٹی کرپشن میں اپنی حاضری لگوائی ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سید زادوں نے اینٹی کرپشن میں اپنے معاملات طے کرلئے ہیں اس انہیں دوبارہ نہیں بلایاگیا، واضح رہے قبل ازیں اینٹی کرپشن بہاول پور نے سابق ایم پی اے صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو بھی طلب کیا تھا،اب اینٹی کرپشن پنجاب بہاولپور ریجن نے سابق ایم پی اے عامر نواز خان کو 10 مئی کو طلب کر لیا۔ایکسین ہائی وے فرخ ممتاز، سابقہ ایس ڈی او تحسین احمد، ایس ڈی او جاوید اقبال کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔سابق ایم پی اے عامر نواز پر لوکل گورنمنٹ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے منصوبوں میں فنڈز خرد برد کا الزام ہے۔سابق ایم پی اے عامر نواز نے سرکاری فنڈز سے پرائیویٹ افراد کو ناجائز فائدہ دیا۔عامر نواز خان نے منظور شدہ سکیموں کا نقشہ تبدیل کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو 5 مئی کو طلب کیا ہے، اینٹی کرپشن کی جانب سے خیال احمد کاسترو کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز میاں وارث عزیز، عادل پرویز گجر، شکیل شاہد اور عمر فاروق کو بھی بلاوا بھجوایا گیا ہے، سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور ٹھیکوں میں گھپلوں کی انکوائریاں چل رہی ہیں۔
Shares:








