کندھ کوٹ : اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم ، ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرنے پہنچ گئی

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم ، ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرنے پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ضلع کشمور میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا کراچی سے اینٹی کرپشن کے ٹیکنیکل آفیسر نصیر احمد شیخ سرکل آفیسر شاہد بشیر کوسو ، انسپکٹر غلام محمد کوسو ہمراہ تھے اس موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر شاہد بشیر کا کہنا تھا کہ محکمہ روڈز ، بلڈنگ ، اور ایجوکیشن کے جاری ترقیاتی اسکیموں میں ناقص مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کام مبینہ کرپشن کی نظر ہورہے ہیں، ٹیکنیکل آفیسر نصیر احمد شیخ نے کہا کہ تمام کاموں کی فہرستیں بنا کر انکوائری کی جائے گی جس کے بعد کرپشن میں ملوث پائے جانے والے ٹھیکیداروں اور آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply