اینٹی کرپشن لاہورکی کاروائی،ن لیگی ایم این اے سے کروڑوں کی زمین واگزار کروا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کامیاب کاروائی کی ہے
مسلم لیگ ن کے ایم این اے روحیل اصغر کے زیر سرپرستی سبحان گارڈن میں غیر قانونی تعمیرات رکوا دیں،سبحان گارڈن موضع ہربنس پورہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئےقیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی، سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے جرم میں 19 افراد کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمۂ درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 1176/2020درج کر کے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا
اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن کیا،محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کے افسران آپریشن کی براہ راست نگرانی کرتے رہے
روحیل اصغر ایم این اے کی ملکیت سبحان گارڈن میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ڈاکٹر احمد افنان کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کے خلاف بلاامیتاز کاروائیاں کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں