اینٹی کرپشن مقدمے میں خاور مانیکا کو جیل بھجوا دیا گیا

خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا
0
101
khawar manika جیل جاتے ہی بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے دل میں تکلیف

اوکاڑہ کی عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خاور مانیکا کو جیل بھجوا دیا۔

باغی ٹی وی: سینئر سول جج ابرارعلی خان نے خاور مانیکا کےوکیل اور اینٹی کرپشن کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کچھ دیر قبل فیصلہ محفوظ کیا تھاخاورمانیکا کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اینٹی کرپشن کے وکلاء کی جانب سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدا لت نے پراسکیو شن کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اور مانیکا کو جیل بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ خاوید فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھاریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا وغیرہ نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں خاور فرید مانیکا نے شادی ہال اور دکانوں کا حکومت کو ٹیکس دیا نہ محکمہ اوقات کو کوئی معاوضہ دیا جس کی مالیت لاکھوں میں ہے اینٹی کرپشن نے اس ریفرنس پر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا، اور بتایا کہ ان پر سرکاری خزانے کو 13 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

برطانیہ نے عنقریب سیاسی پناہ کے متلاشیوں کیلئے ہوٹلز کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

کراچی: انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ

Leave a reply