پشاور:اینٹی ڈالر اسمگلنگ آپریشنز:پشاور اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں گرفتاریاں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ڈالرکی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی طرف سے آپریشن جاری ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اینٹی ڈالر اسمگلنگ آپریشنز میں ڈالراسمگل کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں، ایل ای ایز نے ڈالر کے اسمگلروں اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا۔
/ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کاکسٹمز ہاؤس کراچی کا دورہ
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اب تک پیشاور اور ڈی آئی خان میں ہنڈی حوالات کی 110 کے قریب دکانیں سیل کی جا چکی ہیں اور بھاری مقدار میں ڈالر اور دیگر کرنسی برآمد کی جا چکی ہے۔ایل ای ایز ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف ملک بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کا سلسلہ چلائیں گے۔ ایف آئی اے حکام کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔
یاد رہ کہ دو دن قبل بھی کچھ ایسی ہی گرفتاریاں کی گئیں ، جن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز کی کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے کارروائیاں کرتے ہوئے گذشتہ ایک ماہ کے دوران لاکھوں ڈالر کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملک پرمشکل وقت ہے،تمام سیاستدان تلخیاں بھلا کرپاکستان کی خاطرآگے بڑھیں:سید مصطفیٰ…
پاکستان کسٹمز کے ماتحت اداروں کلکٹریٹ انفورسمنٹ اسلام آباد،کوئٹہ اور پشاور نے اسمگلروں سے برآمد ہونیوالی غیر ملکی کرنسی ضبط کرلی، کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نومبر 2022کے دوران غیر ملکی کرنسی کی سمگل کے7 کیس پکڑے۔
کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نومبر میں 94ہزار 358ڈالر کی غیر ملکی کرنسی پکڑی ،کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نومبر کے دوران غیر ملکی کرنسی کی اسمگل کا 1 کیس پکڑا، کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نومبر میں 1 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی پکڑی ہے۔