ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بدستور جاری ہے،آپریشن کے دوران بازاروں میں شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات ہٹا دی گئیں،غیر قانونی شیڈز،پختہ تھڑے و دیگر تعمیرات مسمار کردی گئیں۔انجمن تاجران سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجاوزات آپریشن جاری رہے گا۔شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تجاوزات خاتمے کے بعد بازاروں میں آمدورفت سہل ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے تجاوزات آپریشن کی چیکنگ کیلئے شہر کا دورہ کیا،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل،ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر ودیگر افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے صدر،بازار،رانی بازار،گولائی کمیٹی چوک،قائد اعظم روڈ،صرافہ بازار،لیاقت بازار،پی آئی اے روڈ،بلاک7،سبزی منڈی، فریدی بازاراور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کیخلاف کئے گئے آپریشن کو چیک کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ تاجروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا،آپریشن کے بعد تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے فالو اپ کا سلسلہ جاری رکھیں گے،میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور،سی او میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل ودیگر ٹیم ممبران کو شاباش دیتا ہوں،آپریشن میں دکانوں کے اضافی شیڈزودیگر تجاوزات کے خاتمے سے آمدورفت میں آسانیاں پیدا ہونگی،ہم تجاوزات کیخلاف آپریشن کو کامیاب بنانے پر تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے مشکور ہیں،ڈی سی نے کہا کہ ڈیرہ شہر کے بازاروں کی اصل حالت دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، مستقل تجاوزات خاتمے کیلئے ٹیمیں بازاروں کا معائنہ کرتی رہیں گی،بازاروں میں بڑی گاڑیوں کی آمدورفت روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں،گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بازاروں کے باہر سٹینڈز کیلئے جگہیں مختص کی گئی ہیں،بازاروں میں ریفلیکٹیو ییلو پٹیاں لگائی جائیں گی جنکی خلاف ورزی پر سامان ضبط کر لیا جائیگا،حدود سے باہرآنیوالی تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کے اچھے اقدامات کو شہریوں تک بھرپور انداز میں پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آسانیوں کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے بہترین اقدامات کو یقینی بنائینگے،تجاوزات کی چیکنگ کیلئے میں خود بھی ٹیموں کے ہمراہ بازاروں کے دورے کرتا رہونگا۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ٹریفک کنٹرول،تجاوزات کے دوبارہ قائم نہ ہونے بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مختص
جگہوں پر گاڑیاں پارک کرکے شہری باآسانی بازاروں میں شاپنگ کرسکیں گے۔

Shares: