کراچی:حکومت مخالف حکمت عملی : پہلا استعفیٰ آبھی گیا،اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف تحریک کی استعفے کی حکمت عملی پرکام شروع ہوگیا ہے ادھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردیا۔

آغا رفیع اللہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 ملیر کراچی سے پیپلزپارٹی کے رکن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قیادت کے حکم پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں، جمہوریت کی بحالی اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی جدوجہد میں شریک ہونے پر فخر ہے۔

یادرہے کہ اس سے پہلے ن لیگ کی طرف سے بھی 3 استعفے موصول ہونے کی اطلاعات ہیں

Shares: