مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا...

اوچ شریف: فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر ڈینگی لاروا کی افزائش، قانونی نوٹس جاری

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ...

کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی...

خیبر: بابِ خیبر پر قبائلی عوام کا بھارت مخالف مظاہرہ، افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

خیبر (باغی ٹی وی مہد شاہ شینواری) خیبر ضلع کی تحصیل جمرود میں تاریخی بابِ خیبر کے مقام پر قبائلی عوام نے بھارت کے خلاف اور افواجِ پاکستان کے حق میں زبردست یکجہتی ریلی نکالی۔ ریلی میں قومی مشران، بلدیاتی نمائندگان، جمرود پولیس اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے "مودی مردہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور دفاع وطن میں ہر اول دستہ بننے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ پاکستان کے پانی پر کسی قسم کی بھارتی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشران اور بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مسلسل مرتکب ہو رہا ہے اور پلوامہ جیسے خود ساختہ ڈراموں کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا جارحانہ اقدام اٹھانے کی کوشش کی تو پاکستانی قوم اور افواج متحد ہو کر منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد اپنے ملک کی سرحدوں اور وسائل کا محافظ ہے، اور بھارت اگر کوئی مہم جوئی کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے ہزار بار سوچنا ہوگا۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں