باغی ٹی وی لیہ – سموگ کے انسداد کے لئے عوام خصوصاً کاشتکاروں کو آگہی دینا وقت کا نا گزیر تقاضہ ہے۔ کاشتکاروں کو روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے آگہی دے رہے ہیں۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عاشق حسین نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کسان بیٹھک کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے اور کاشتکاروں کو فصل کی باقیات نہ جلانے بارے بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دیا ہے اور فصل کی باقیات جلانا قانوناً جرم ہے جس پر ایف آئی آر کا اندراج اور جرمانہ سزا مقرر کی گئی ہے لہٰذا کاشتکار فصل کی منڈھیوں خصوصاً دھان کی فصل کی باقیات کو نہ جلائیں اور روٹا ویٹر کے ذریعے زمین میں تلف کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو آگہی کی فراہمی کے لئے منادی کا عمل بھی جاری ہے تاکہ پیغام زیادہ سے زیادہ کسانوں تک پہنچ سکے۔

Shares: