پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے طلب کر لیا ہے۔
علیمہ خان کو 17 جولائی کو لاہور میں واقع این سی سی آئی اے دفتر میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان سے ریاست مخالف الزامات کے دفاع میں ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔نوٹس میں علیمہ خان پر سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اگر علیمہ خان مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور معاملے کو ضابطے کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق معاملے پر مزید پیش رفت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
کراچی کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 اور 2.7 ریکارڈ
شام: سویدا میں جنگ بندی کا معاہدہ، ریاستی کنٹرول بحال
ڈیفنس کراچی سے جیل میں ایوارڈ لے چکی کروڑ پتی ماسی گرفتار
ایشیا کپ 2025: بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت
ایران مذاکرات چاہتا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں: امریکی صدر