ننکانہ : پولیس لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے – شمائلہ شفقت

باغی ٹی وی ، ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز )ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ننکانہ پولیس لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ،ضلعی پولیس کے اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کے زیر اہتمام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ننکانہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق سیمینار میں انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر شمائلہ شفقت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام خواتین ٹیچرز اور طالبات کو پنجاب پولیس کی جانب سے بنائی گئی پولیس ایپس کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ لیڈی پولیس سب انسپکٹر شمائلہ شفقت نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ کے لیے بہت سے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے تشدد کا شکار خواتین کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ ضلعی سطح پر اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل خواتین کے تحفظ اور خدمت کے لیے دن رات کام کر رہا ہے اور تھانوں میں وکٹم سپورٹ آفیسرز (لیڈی پولیس) تعینات کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی سائلہ کو بات کرتے وقت جھجک کا سامنا نہ ہو اور وہ اپنی کمپلین آسانی سے درج کروا سکے۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ، زینب الرٹ، پکار 15 بھی متعارف کروائی ہے۔ تشدد زدہ اور ہراسگی کا شکار خواتین کسی بھی وقت ان ایپس کی مدد سے پولیس کی مدد اور تحفظ لے سکتی ہیں۔ سب انسپکٹر شمائلہ شفقت نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کے متعلق آگاہی ہمارا بنیادی فرض ہے لہذا سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے کوئی بھی ایسی سرگرمی جس سے بلیک میلنگ یا دیگر مسائل در پیش ہوں جس سے آپکو یا آپکے گھر والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے وہ نہ کریں اور سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق جانکاری حاصل کریں۔ لیڈی پولیس آفیسر نے طالبات کو بیڈ ٹچ اور گڈ ٹچ کے متعلق آگاہ کیا اور مزید بتایا کہ ضلعی پولیس ننکانہ کی جانب سے اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل اس سلسلہ میں آگاہی مہم یقینی بنا رہا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ننکانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ پنجاب پولیس کا یہ اقدام خواتین کو حصول انصاف کا بہترین زریعہ ہے۔ ننکانہ پولیس کی لیڈی پولیس آفیسر اور انکی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہماری خواتین ٹیچرز اور طالبات کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے سیمینار منعقد کیا

Leave a reply