اینٹی کرپشن قصور کی بڑی کاروائی ،رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

0
25

قصور
اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی ڈرگ برانچ کا کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن قصور نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈرگ برانچ قصور میں تعینات عاصم نامی کلرک کو شہری سے 10ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزم کے خلاف انٹی کرپشن قصور نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے
شہریوں کا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور محمد عاطف اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد اعظم قصور کو خراج تحسین
جبکہ افسران کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے

Leave a reply