عمران خان کی متوقع گرفتاری، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس زمان پارک پہنچ گئی

pti

لاہور:عمران خان کی ممکنہ گرفتاری تحریک انصاف کے کارکنان کو ایک بار پھر زمان پارک پہنچنے کی اپیل کر دی گئی

اپیل تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جا رہی ہے عمران خان وزیر آباد حملے کے بعد سے زمان پارک میں موجود ہیں۔ ہفتے میں دو یا تین دن رات کے وقت میں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا شوشہ چھوڑ کر کارکنان کو سخت سردی میں زمان پارک بلا لیا جاتا ہے آج بھی ایسا ہی ہوا جب تحریک انصاف لاہور کے صدر و دیگر رہنماون کی جانب سے مسلسل یہ کہا گیا کہ آج رات عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے کارکنان زمان پارک پہنچیں جس کے بعد پی ٹی آئی کے مزید کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

عمران خان نے ایک طرف جیل بھرو تحریک کا اعلان کر رکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ خود بھی گرفتار ی دیں گے دوسری جانب گرفتاری سے بچنے کے لیے کارکنان کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا یے۔ عمران خان زمان پارک میں کارکنان کے محاصرے میں رہ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدواروں کو کہا گیا یے کہ ٹکٹ چاہیے تو زمان پارک حلقوں سے بندے لائیں اور انکے قیام و طعام کا بندوبست کریں۔ زمان پارک میں باقاعدہ حاضری لگائی جاتی ہے اور کون سا رہنما کتنے بندے لے کر آیا نوٹ کیا جاتا یے۔

عمران خان کی گرفتاری کب ہوگی اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہفتے میں دو تین بار گرفتاری کی کال دے کر پی ٹی آئی رہنما شاید یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کر ہی لیا جائے

Comments are closed.