اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اورامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا عالم اسلام کو عیدالاضحیٰ پر مبارکباد

0
58

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عیدالاضحیٰ پر مبارکباد دی ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پُرتشدد تنازعات کے باعث اپنے پیاروں کے ساتھ عیدالاضحیٰ نہ مناسکنے والے تمام مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس تہوار کی یکجہتی اور ہمدردی کی اقدار سب کی ہمدردی و امن کی طرف ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ انٹونی بلنکن نے اس حوالے سے کہا کہ اس بار عید ایسے وقت آئی ہے جب بہت سے مسلمان شدید اذیت میں ہیں۔ ہم جبر اور تنازعات کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم اسلاموفوبیا اور نفرت پر مبنی تشدد کا سامنا کرنے والوں کے بھی ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بہتر بنانے کےلیے امریکی مسلم قیادت اور دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن مستقبل کےلیے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

Leave a reply