انٹونی بلنکن کا دورہ ترکیہ،ترک صدر سے ملاقات
امریکہ اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات میں غزہ جنگ پر تبادلہ خیال ہوا
استنبول: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ ترکیہ پر استنبول پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
باغی ٹی وی: ترک وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات میں غزہ جنگ پر تبادلہ خیال ہوا، غزہ میں انسانی بحران پر بھی بات چیت ہوئی، اپنے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ترک صدر رجب طیب اردون سے بھی ملاقات کی-
https://x.com/TurkiyeUrdu_/status/1743649280525558256?s=20
صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات میں غزہ کی صورتحال ،انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی بات چیت کی اور ترکیہ کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر بھی تبادلہ خیال کیا-