وزیراعظم کے قریبی دوست عون چوھدری کی پنجاب میں ایک بار پھر انٹری ،بڑا عہدہ مل گیا

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں عون چوھدری کی ایک بار پھر انٹری ہو گئی

عون چودھری کو وزیراعلیٰ پنجاب کا اسپیشل کوآرڈینیٹر لگا دیا گیا ،عون چودھری سیاسی امورکے اسپیشل کوآرڈینیٹرہوں گے ،عون چودھری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،

دوسری جانب پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، کل بروز بدھ دو نئے وزرا اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ان وزرا کے نام سید یاور عباس بخاری اور خیال کاسترو ہیں جن سے کل حلف لیا جائے گا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور وزرا سے حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ عون چودھری وزیراعظم کے قریبی دوست ہیں، انہیں مشیر وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹا یا گیا تھا ، عون چودھری عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں. عون چودھری کو ستمبر 2018 میں مشیر بنایا گیا تھا. اور ایک سال بعد ستمبر 2019 میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا تا ہم اب ایک سال بعد انکو پھر معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے

Leave a reply