ایشیا کپ 2023: آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں، سب کچھ انڈیا نہیں ہے، صحافی کو رمیز راجا کا جواب

0
34

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجا کی ایک ورچوئل گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے پر انکار سے متعلق سوال کیا کہ 2023 کا ایشیا کپ کیا صرف بھارت کی وجہ سے یو اے ای منتقل کردیا جائے گا؟

ایشیا کپ 2023: بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان پر پی سی بی کا شدید ردعمل


صحافی کے سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ نہیں یو اے ای نہیں جا رہے ایشیا کپ یو اے ای بالکل منتقل نہیں کیا جائے گا، آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں آپ بھائی صاحب ، سب کچھ انڈیا نہیں ہے کچھ ہم بھی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خط لکھا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستانی دستےنےکرغستان میں ہونیوالی ماڈرن پینٹاتھلون اوپن ایشیئن چیمپئن شپ میں 3میڈلزجیت لئے

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شا کے بیان کی مذمت کی ہے اورخط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ایشن کرکٹ کونسل مجاذ اتھارٹی ہونے کے ناطے بی سی سی آئی سیکریٹری کے بیان پر وضاحت مانگےبطور اے سی سی رکن بھارت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،امید ہے اے سی سی آئندہ سال پاکستان میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت کو یقینی بنائے گا-

یاد رہے کہ اگلے برس 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی پاکستانی کو کرنی ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شا (جو اے سی سی کے صدر بھی ہیں) نے گزشتہ روز اپنے بیان میں خود ساختہ فیصلہ سناتے ہوئے ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

Leave a reply