آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ ا سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ سعد رفیق آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم آپ کے رحم و کرم پر ہیں باہر جاوَ تو پولیس اہلکار دھکے مارتے ہیں،میں کمرہ عدالت میں بیٹھ کر جرح سننا چاہتا ہوں،میری استدعا ہے کہ احاطہ عدالت میں پولیس سائرن نہ بجائے،لیگی کارکنوں کو کمرہ عدالت سے دھکے مار کر نکالا جارہا ہے،عدالت نوٹس لے اور پولیس حکام سے جواب طلب کرے،
قبل ازیں خواجہ سعد رفیق کی عدالت پیشی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نے ن لیگی کارکنان کو عدالت جانے سے روک دیا
لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔