آپ نے تو کہاتھا حکومت مارچ میں چلی جائے گی ، صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے کیا جواب دیا
آپ نے تو کہاتھا حکومت مارچ میں چلی جائے گی ، صحافی کے سوال میں آصف زرداری نے کیا جواب دیا
باغی ٹی وی: سابق صدر آصف زرداری نے ووٹ کاسٹ کرلیا.ووٹ کاسٹ کرتے وقت آصف زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا تھا . آصف زرداری کودوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا، آصف زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوا،
آصف زرداری نے ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کرنے کی گزارش کی. آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہاتھاحکومت مارچ میں چلی جائے گی،سابق صدر آصف زرداری نے صحافی کو جواب دیا حکومت تو گئی ہوئی ہے، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں.
صحافی نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ الیکشن میں بھی انکا ہاتھ ہے؟ انکا ہاتھ کب نہیں رہا، آصف زرداری کا مسکراتے ہوئے صحافی کو جواب دیا. کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار نظر آرہی ہیں؟ صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا . آصف زرداری نے جواب دیا کہ کیا آپ کو نظر آ رہی ہیں؟
آج سینٹ کا الیکشن جاری ہے . وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے
اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔