آپ نے جس فیصلے کا حوالہ دیا اس میں حتمی فیصلہ ہو چکا ہے،ڈی سی اسلام آباد کی انٹراکورٹ اپیل پر عدالت کے ریمارکس

کوئی ایک فیصلہ دکھا دیں جہاں حتمی فیصلے سے پہلے اپیل قابل سماعت ہے,عدالت
0
112
islamabad highcourt

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی انٹراکورٹ اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی –

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وکیل سعد ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالت ڈی سی کی اسی نوعیت کی ایک اپیل پہلے خارج کر چکی ہے،یہ عدالت پہلے ہی آپ کی انٹراکورٹ اپیل خارج کر چکی پھر سپریم کورٹ نے بھی خارج کی-

کے پی کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

وکیل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پہلے شوکاز نوٹس پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے، فیصلہ محفوظ ہے،اب ہم نے دوسرے شوکاز نوٹس کے خلاف اپیل دائر کی ہے،عدالت نے کہاکہ کوئی ایک فیصلہ دکھا دیں جہاں حتمی فیصلے سے پہلے اپیل قابل سماعت ہے،آپ نے جس فیصلے کا حوالہ دیا اس میں حتمی فیصلہ ہو چکا ہےجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ آپ نے سپریم کورٹ کا آرڈر لگایا نہ ہائیکورٹ کا،یہ تو مس کنڈکٹ ہے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کب کروائے گی ،تاریخ اور شیڈول جاری

مریم نواز سے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر کی ملاقات

Leave a reply