احمدپورشرقیہ :وکیل اغواء،تشدد، 4گولیاں مارنے کے بعد اغواءکارچھوڑ کر فرار

سیف الرحمن کلیار ایڈوکیٹ نے زخمی حالت میں ساتھ مکان کا دروازاہ کھٹکھٹایا،گارڈ نے پولیس کوکال ،پولیس کو جنہیں پولیس علاج کیلئے ہسپتال لے گٸی

احمد پور شرقیہ،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک الیاس کلیار)وکیل اغواء،تشدد، 4گولیاں مارنے کے بعد اغواءکارچھوڑ کر فرار
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات11 اور 12 بجے کے درمیان کچھ ملزمان نے گھر کے باہر سے سیف الرحمٰن کلیار ایڈووکیٹ کو گن پوائنٹ پر اغواہ کیا اور نامعلوم جگہ پر لے جاکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، فجر کے قریب فائرنگ کرکے چار گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ،جس کے ملزمان انہیں زخمی حالت میں ماڈل ٹاون A بہاولپور میں چھوڑ کر فرار ہوگئے –

سیف الرحمن کلیار ایڈوکیٹ نے زخموں کوبرداشت کرتے ہوئے ساتھ مکان کا دروازاہ کھٹکھٹایا جس میں موجود گارڈ نے باہر آکے پولیس کو کال کی،جس پرپولیس انہیں علاج کیلئے ہسپتال لے گئی ،جہاں علاج کے ساتھ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اس وقت بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، پولیس نے انصاف کی یقین دہائی کرائی اور ملزمان کو سخت سزادلوائی جائے گی۰

Leave a reply