وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے اے پی سی کانفرنس ایک بار پھر مؤخر
اسلام آباد: آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو بھی موخر کر دی گئی-
باغی ٹی وی: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم تر کیہ کے صدرسے زلزلے میں نقصان پر اظہار افسوس اور تعزیت کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے-
ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کردی گئی،اتحادیوں کی مشاورت سے اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان ہوگا-
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا، اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کےلیے دودن بڑھائے ہیں، یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا اے پی سی میں اتفاق رائےکے بعد حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرےگی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، پہلے بھی ان کے ہتھکنڈے ناکام ہوئے ہیں، عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے، عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے، عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے وہ اس میں ناکام ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبے پرآل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تاریخ اور مقام تبدیل کردیا گیا تھا کانفرنس 7 کے بجائے 9 فروری کو وزیراعظم ہاؤس کے بجائے صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا تاہم اب وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے کنفرنس ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے-
کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے مسئلے کے حل اور معاشی مسائل شامل ہیں۔ عسکری قیادت دہشت گردی کی حالیہ لہر پراجلاس کو بریفنگ دے گی،کانفرنس میں درپیش چیلنجز کےلیے مشترکہ حکمت عملی مرتب ہوگی اور دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی حکومت معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکنامک روڈمیپ پیش کرے گی جبکہ وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔