مزید دیکھیں

مقبول

چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران واپس

چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ...

سیالکوٹ:گھوئنیکی لائنز کلب کا سستا رمضان بازار، مستحقین کے لیے خصوصی پیکج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) گھوئنیکی لائنز کلب انسانیت...

نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے...

اے پی سی میں‌ رہنماؤں کی آمد شروع

اے پی سی میں‌ رہنماؤں کی آمد شروع

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی حکومت کے خلا ف اپوزیشن نے حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے صف بندی کر لی، اسلام آباد میں اپوزیشن کی اے پی سی کا کچھ دیر بعد آغاز ہو رہا ہے، کانفرنس میں شرکت کیلئے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ نوازشریف اور آصف زرداری وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آل پارٹیز کانفرنس کے میزبان ہوں گے، ن لیگ کا وفد شہبازشریف کی قیادت میں شرکت کر رہا ہے۔ فضل الرحمان، نیشنل پارٹی، اے این پی، بی این پی مینگل بھی شریک ہونگے۔ جماعت اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک میں آنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے اے پی سی کیلئے اپنی تجاویز تیار کرلیں، کانفرنس میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی طرزکا نیا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے بھی باقاعدہ تحریری معاہدہ ہو گا۔ اپوزیشن کی کوئی جماعت تحریری معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گی

اے پی سی، اپوزیشن کو بڑا جھٹکا،انتہائی اہم شخصیت کا عین وقت پر شمولیت سے انکار

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور اسلام آباد بند کرنے کی تجویز پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، اسپیکر اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش مند ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں سے بھی رابطے کیلے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اختر مینگل اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا گیارہ رکنی وفد شرکت کرے گا، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک ہونگے۔ جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم خان درانی شریک ہوں گے،
کثیر الجماعتی کانفرنس میں محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی، آفتاب شیرپاؤ، میر اسراراللہ زہری، مولانا اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر اور نیشنل پارٹی کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔