تبصروں، افواہوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اس خصوصی ملاقات کا مقصد اور نتیجہ دیکھنے کے لئے کچھ انتظار کرنا پڑے گا۔ آرمی چیف 14 جون سے امریکہ کے دورے پر تھے امریکی صدر سے ان کی ملاقات پہلے ہی سے طے شدہ تھی وائٹ ہائوس کے کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا گیا وہاں صحافیوں کو داخلےکی اجازت نہیں تھی۔ ہمارے سیاستدان اس ملاقات کو لے کر اندر کی خبروں کی تلاش میں کیوں ہیں؟ کچھ ہمارے دانشور بھی اس ملاقات کو لے کر تبصرے کر رہے ہیں جبکہ جمہوریت کو لے کر اگر بات کی جائے توملکی جمہوریت سیاستدانوں کی تلاش میں ہے جمہوریت کو مستحکم کرنے، قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کا نعرہ لگانے والوں کی تلاش میں ہے۔ جبکہ جمہور بنیادی مسائل کو لے کر سیاستدانوں کی تلاش میں ہے۔ خود کو ذہین و فطین اور بہت قابل انسان اور سیاستدان سمجھنے والوں سے جمہوریت سوال کر رہی ہے جمہور گرمی کے اس موسم میں لوڈشیڈنگ کی وجہ پوچھ رہی ہے۔ سیاسی گلیاروں میں اور صحافتی گلیاروں میں وہ بھی ’’میں میں‘‘ کی رٹ لگا رہے ہیں ہم کہنا تو جیسے اس کی شان کے خلاف ہے خود کو برتر سمجھنے کے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے خدا کرے امریکہ جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کرے اور کامیاب ہو جائے اگر امریکہ اس جنگ کا حصہ بنا تو خطرہ اس بات کا ہے کہ ایران کا بھی وہی حال ہوگا جو حال ماضی میں عراق کا ہو چکا ہے ایران اسرائیل کی جنگ اسلامی ممالک سمیت دنیا کے دیگر ممالک کردار اداکریں ایران کے حملوں میں شدت محسوس کی جانے لگی ہے اب تو عالم یہ ہے کہ تل ابیب دھماکوں کی گونج سے لرزہ بر اندام ہے۔ مشرق وسطیٰ کے حالات کے پیش نظر افواہوں سے اور خود ساختہ تبصروں سے باز رہا جائے۔ پاکستان اور اس کی حفاظت پر مامور پاک فوج اور جملہ ادارے مشرق وسطیٰ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سیاسی گلیاروں میں موجود سیاستدان اپنے کردار پر نظر رکھیں وہ جمہوریت اور جمہور کے لئے کیا کر رہے ہیں سیاسی جماعتوں اور رہنمائوں کو وائٹ ہائوس کے کیبنٹ روم میں جھانکنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ دنیا گول ہے جمہوریت کو خطرات لاحق نہیں تاہم جمہوریت کو سیاستدانوں سے خطرہ لاحق ہے۔ ایمانداری اور دیانتداری سے قومی فریضہ ادا کریں تکبر اور غرور سے نکل کر عاجزی اور انکساری کا سبق پڑیں۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- سیاسی رہنما ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں، تجزیہ: شہزاد قریشی
سیاسی رہنما ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں، تجزیہ: شہزاد قریشی
Ayesha Rehmani5 مہینے قبل







