خبردار،آپ کا کمپیوٹر ہیک ہو سکتا ہے، بچنے کے لئے یہ خبر ضرور پڑھیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمپیوٹرز پر سائبر حملوں کے مدنظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین کو محتاط رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا،دنیا بھر میں "رنسم ویئر” وائرس مائیکرو سافٹ 7 اور 10 کے سسٹم کو شدید متاثر کررہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وائرس کے ذریعے ڈیٹا چرا کر واپسی کے لیے تاوان مانگا جاتاہے،ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلیےہدایات پر عمل پر کر کے ڈیٹا محفوظ رکھیں.

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جولائی میں بھی سرکاری ملازمین کو کہا گیا تھا کہ وہ ان پیج کا استعمال کرنا بند کر دیں،حکومت نے سرکاری دفاتر میں ان پیج کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، جس ان پیج پر پابندی لگائی گئی ہے وہ بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ہے، حکومت کی جانب سے اداروں کو کہا گیا کہ بھارتی کمپنی کے ان پیج سے جاسوسی کا خدشہ ہے، سرکاری دفاتر کے کمپیوٹرز سے ان پیج کے ذریعے جاسوسی کی سکتی ہے، اس لئے بھارتی کمپنی کے ان پیج کو سرکاری کمپیوٹرز سے فوری ختم کیا جائے اور اردو ان پیچ کی جگہ مائیکروسافٹ کی اردو زبان یا اردو ورڈ پروسیسر کو استعمال کیا جائے .

واضح رہے کہ اردو سافٹ ویئر ان پیج کے ذریعے بھارتی ایجنسیاں پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں جبکہ اسے جاسوسی کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ نے وزارت کے تمام شعبوں کو بذریعہ خط مطلع کیا تھا ،دو سال قبل یہ خط وزارت کے سائبر ونگ میں تعینات نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد بلال ظفر کی جانب سے تحریر کیا گیا تھا. خط میں کہا گیا تھا کہ ان پیج تیار کرنے والی کمپنی Concept Software کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے اور وزارت اطلاعات و نشریات کے خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کمپنی کا مبینہ تعلق بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے ہے اور یہ ایجنسیاں ان پیج کی مدد سے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چرا رہی ہیں۔

چند ماہ قبل وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ کی جانب سے ایک سرکلر جاری ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی بیسڈ کمپنی ’’ کانسپٹ سوفٹ ویئر پرائیویٹ لمیٹڈ ‘‘ کے ان پیج سوفٹ وئیر کے ذریعے پاکستان کے اہم دفاعی اور دیگر اداروں کے کمپیوٹرز پر ای میل کے ذریعے سپیم ای میل کے ذریعے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس سے کمپیوٹر کی تمام فائلوں تک پہنچ ہوجاتی ہے۔ ای میل میں آنے والے وائرس کا عنوان’’ آفیکم ٹریننگ پلان ‘‘ بتا یاگیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا تھا کہ بھارت کی کمپنی کے اردو ان پیج سوفٹ ویئر کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس سے وائرس بھیجے جانے کے بھی خدشات رہتے ہیں۔

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ ہیک کیلئے بھارت سے سائبر حملے کئے گئے ہیں بھارت کی جانب سے پروگرام کیخلاف1لاکھ 78ہزار سائبر حملے کئےگئے اور حملوں میں ویب سائٹ ہیک اور بلاک کرنے کی کوشش کی گئی.تا ہم ویب سائٹ تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Shares: