آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی،وزیراعظم شہر یار آفریدی پر برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہریار خان آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا خدشہ ،وزیراعظم شہریار آفریدی پر برہم ہو گئے کہا آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے،رہنما پی ٹی آئی شہریار خان آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کا امکان ہے،شہریار خان آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے ،شہریار خان آفریدی نے بیلٹ پیپر کے حصول کے لیے دوبارہ درخواست کردی
شہر یار آفریدی نے درخواست میں کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر ووٹنگ کا وقت ختم ہونے سے قبل میری درخواست پر فیصلہ سنائیں مجھے ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیاجائے ،
شہر یار آفریدی نے درخواست میں کہا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکاتھا،جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے، آپ کے اسٹاف سے پوچھا، آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا، مجھے اپنا ووٹ دوبارہ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے،
شہریار آفریدی نے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین سے مشاورت کے بعد فوری درخواست داخل کردی ریٹرننگ افسر نے درخواست کی کاپی وصول کرکے فیصلہ سنانے کا عندیہ دیدیا
قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے ووٹ کاسٹ کرلیا تا ہم پہلی بار سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا،آصف زرداری کودوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا،
آصف زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوا جس کے بعد آصف زرداری نے ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کرنے کی گزارش کی، درخواست پر دوسرا بیلٹ پیپر جاری کردیاگیا، سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے