لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپناگھر سکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں پنجاب میں 3مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دی گئی،چشتیاں میں 3مرلہ سکیم کے تحت 666پلاٹ دے کر سکیم کا آغاز کیا جائے گا۔پنجاب میں اپنی چھت اپناگھرمنصوبے کے تحت 927درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کرلی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس کو بتایاگیاکہ سکیم کے تحت 800سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ 50ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلئے اخوت کومنتقل کردیاگیاہے، اپنی چھت اپنا گھرمنصوبےکے تحت مکمل ہونیوالے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصوبے پرکام کی رفتارتیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے جسےضرورپورا کریں گے۔ نعروں اوردعووں پر یقین نہیں رکھتے،اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدے کو ضرور نبھائیں گے۔
بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان
بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار
بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری
24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب
10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک
بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری
مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ








