اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے پر بھارتی ایئر فورس نے ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا اور مزید کاروائی کا بھی عندیہ دیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ائیر آفیسر کمانڈر کے خلاف تحقیقات چل رہی تھیں ، 27 فروری کو پیش آنے والے واقعہ جس میں بھارتی ائیرفورس نے خود ہی اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا کر تباہ کر دیا تھا ،ابتدائی انکوائری رپورٹ میں یہ بات واضح ہوئی کہ بھارتی ائیر فورس کے افسر کو اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ اس کی نگرانی میں یہ حادثہ پیش آیا، واقعہ کے دوران بھارتی ائیر فورس کی متعدد غلطیوں کی بھی نشاندہی ہوئی. رپورٹ میں کہا گیا کہ ائر ٹریفک کنٹرول نے اس وقت ہیلی کاپٹر کو واپس بلایا جب راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی ۔پہلی کاپٹر کو واپس بلانے کے بجاے محفوظ زون میں بھیجا گیا ہوتا،آنے والے پہلی کاپٹر کو اپنے طیاروں کیلئے بنائے گئے محفوظ زون کی طرف موڑنا چاہیے تھا جب تک ائر ڈیفنس الرٹ بند نہیں کیا جاتا .رپورٹ کے مطابق ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف مزید کاروائی بھی کی جائے گی افسران کے خلاف مقدمات بنیں گے اور کورٹ آف انکوائری ہو گی.
واضح رہے کہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے تو اسی وقت بھارت نے اپنا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پاکستان کا طیارہ سمجھ کر گرا دیا تھا ، اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 6 افسر ہلاک ہوئے تھے،.