مزید دیکھیں

مقبول

جامعہ حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے...

13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے...

حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...

صحت میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اور چیلنجز.تحریر:ملک سلمان

مریم نواز شریف کے میو ہسپتال والے وزٹ سے...

اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون کو آشنا اور اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون کو آشنا اور اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے گزشتہ روز اسلحہ کی نوک پر گھر والوں کویرغمال بنا کر40 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز، 30 تولے طلائی زیورات ، 25 لاکھ روپے نقد رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے تھے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون دوست کے گھر پر ڈاکہ ڈالنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، دوران تفتیش ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

گزشتہ روز مدعی فضل حسین ولد غلام سرور سکنہ ملک پورہ اندرون یکہ توت نہ تھانہ کوتوالی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران چند نامعلوم نقاب پوش ملزمان گھر کے اندر داخل ہو کر تمام گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر سے 40 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز، 30 تولے طلائی زیورات ، 25 لاکھ روپے نقد رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے دن دیہاڑے گھر پر ڈاکہ ڈالنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی کی سربراہی میں ایس پی سٹی عتیق شاہ، ڈی ایس پی سٹی 2 زرولی اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نور حیدر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا

تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ مدعی کے گھر کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی، اسی طرح مدعی کے گھر والوں اور اس کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا جس کے دوران مدعی کی بہو مسماۃ(ہ) زوجہ کامران کے موبائل فون سے وقوعہ سے قبل اور بعد میں متعدد مرتبہ انجان نمبر زپر مسلسل رابطہ کرنے کے شواہد حاصل کرکے اسے شامل تفتیش کرکے اس سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے دوران مسماۃ(ہ) نے اپنے مبینہ آشنا نعیم شاہ ولد جعفر شاہ ، اس کے ساتھیوں اشفاق ولد مشتاق اور عثمان عرف ماسٹر ولد وارث خان کے نام اگل کر ان کو گرفتار کر لیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقد، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، پرائز بانڈز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کےدوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan