ایم کیو ایم رہنما نے اس یہ امید ظا ہر کی ہے کہ ائندہ الیکشن میں اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن واپس لوٹایں گے،ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، برنس روڈ اور لانڈھی میں اجتماعات اس بات پر مہر ثبت کر رہے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں ہم نہ صرف ہم اپنی چھینی گئی نشستیں واپس لیں گے بلکہ کراچی کی تمام نشستیں جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لانڈھی وہ علاقہ ہے جہاں سے ہماری جبری ہجرت ہوئی جس نے قیام پاکستان کی یاد تازہ کر دی،
ڈاکٹر فاروق ستار نے پی پی پی پکے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک ایسا جبر ہے کہ 5 لاکھ نوکریاں دی گئیں اور شہر کے نوجوانوں کو نظر انداز کر دیا گیا، تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں لیے بائکیا اور فوڈ پانڈہ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں میں کراچی کے نوجوانوں کو موقع نہیں دیا جارہا ہے آج اگر میرٹ پر ہمارے نوجوانوں کو موقع ملے تو وہ پاکستان کو کامیابی کی بلندیوں پر لے جائیں۔

Shares: