مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا،اپنی منزل تک پہنچیں گے،وزیراعظم

وفاقی کابینہ نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری دے دی
pm

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، ہم اپنی منزل تک پہنچیں گے،

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ،مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ گئی،یہ خوش آئند بات ہے، اس پر وزارت خزانہ سمیت تمام متعلقہ وزارتوں کوستائش پیش کرنا چاہتا ہوں ، سفر ابھی بہت طویل ہے لیکن ہم اپنی منزل تک پہنچیں گے،میری توجہ عام آدمی کو ریلیف دینے پر ہے، مہنگائی میں کمی کوئی حادثہ نہیں یہ محنت کے نتائج ہیں، ہم حقیقی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں،حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہمیں معیشت میں استحکام اور بہتری لانی ہے،پاکستانی تاریخ کا یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے۔

پاکستان اور ترکمانستان کے مابین گوادر اور ترکمان باشی بندر گاہوں کے مابین معاہدے کی منظوری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی،پاکستان، یورپ اور البانیہ کی وزارت خارجہ کے مابین سیاسی روابط اور مذاکرات کے ایم او یو طے کرنے کی منظوری دی گئی،کابینہ نے وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید جنید اخلاق کی بطور چیئرمین بورڈ مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی.وفاقی کابینہ نے ورچوئل یونیورسٹی کے لئے اسلام آباد میں زمین کی خریداری بھی منظوری دے دی،پاکستان اور ترکمانستان کے مابین گوادر اور ترکمان باشی بندر گاہوں کے مابین معاہدے کی بھی منظوری دی گئی،کابینہ نے پاکستان میں مذہبی رواداری سے متعلق اسٹریٹجی 2024 کی منظوری دی.وفاقی کابینہ نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری دے دی

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

Comments are closed.