قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور ایکسرے روم میں ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ اور ایکسرے اٹینڈنٹ اسد فاروق کی من منایا عروج پر لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے ایکسرے روم میں دو ایکسرے ٹکنیشن ہونے کے باوجود ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ نے اسد فاروق ایکسرے اٹینڈ کو انچارج بنا دیا جبکہ اسد فاروق ایکسرے اٹینڈنٹ کی ڈیوٹی گیٹ پر ہے لیکن ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ نے اس کی ڈیوٹی اپنے طور پر ایکسرے MLC کرنے اور ایکسرے رپورٹ تیار کرنے کے لیے اپنے پاس لگائی ہے جبکہ یہ کام ایکسرے ٹیکنیشن کا ہوتا ہے ایکسرے ٹیکنیشن ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ کے سامنے بے بس ہے جبکہ اسد فاروق ایکسرے اٹینڈنٹ کی ڈیوٹی صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک ہے ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ نے اسد فاروق ایکسرے اٹینڈنٹ کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ڈاکٹر زونیرہ ریڈالیوجسٹ اور اسد فاروق ایکسرے اٹینڈنٹ اپنی مرضی کی رپورٹ بنانے میں مصروف اور ایکسرے رپورٹ دینے کے ریٹ مقرر کر دئیے گئے ہیں جب کوئی مسلہ بنتا ہے تو جواب طلبی ایکسرے ٹکنیشن کی ہو جاتی ہے۔ ایکسرے روم میں کیا کیا ہورہا ہے بڑے بڑے انکشافات ہو رہے ہیں جو رپورٹیں اپنی مرضی کی گئی تھیں ضلع قصور کی عوام کی ڈپٹی کمشنر قصور سے پر زور اپیل ہے کہ ان دونوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انکوائری کا حکم دیا جائے۔

Shares: