قصور
اپنوں کے کرم غیروں پہ ستم ،باپ کے اختیار کا ناجائز استعمال بیٹے نے شروع کر دیا من پسند لوگوں کو بچانا اور منتھلیںاں نا دینے والے افراد کو پھنسانا شروع کر دیا
تفصیلات کے مطابق طاقت کے نشے میں سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر جاوید اقبال کے بیٹے عامر اقبال نے محکمہ ہیلتھ کئیر کمیشن سے منظور شدہ پرائیویٹ لیبارٹریز ، میڈیکل سٹورز اور پرائیوٹ کلینکس کو تنگ کرنا شروع کر دیا کیونکہ موصوف کے ہیلتھ کیئر کمیشن سے بڑے اچھے تعلقات ہیں اس بابت تحصیل چونیاں کے گردونواح نواح اور خصوصی الہ آباد میں عامر اقبال کی ہاں میں ہاں ملانے والے مزے کر رہے ہیں جبکہ اس کو ناں کہنے والے آئے روز ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیر عتاب رہتے ہیں
متاثرہ میڈیکل سٹور، کلینکس و لیب مالکان نے وزیر صحت،وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: