آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، جس میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران وفد نے پرنٹ میڈیا کے حجم میں کمی، علاقائی اور لسانی پریس کی اہمیت، اور اشتہارات کی تقسیم سمیت دیگر امور پر روشنی ڈالی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ حکومت پرنٹ میڈیا کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔سینئر وزیر شرجیل میمن نے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت کی مکمل حامی ہے اور اخبارات کے مثبت کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میڈیا جمہوری نظام کا اہم ستون ہے اور اس کی مضبوطی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔وفد نے سندھ حکومت کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اخباری صنعت کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔
حماس کی رضامندی کے بعد اسرائیل کا ردعمل: جنگ بندی تجاویز ناکافی
پاکستانی ہائی کمشنر کا بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ، طیارہ حادثے پر تعزیت
خیبرپختونخوا سے 8 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا