میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ) بااثر افراد کے ظلم خلاف مردوخواتین کاقرآن پاک اٹھاکر انصاف کی دہائ
میہڑ کے نواحی علاقے فریدآباد میں بااثر شخص کے ظلم کے خلاف گاؤں حمزہ خان چانڈیو کے مکینوں شمشاد چانڈیو ،افسانہ چانڈیو ،ا براھیم چانڈیو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گاؤں کے بااثر شخص اکبرنے ہمارا جینا دشوار کردیاہے، ہماری زرعی زمینوں جائداد پر قبضہ کرلیا ہے ،ہم اپنے گھروں سے بھی باہر نہیں نکل سکتے ، مسلح افراد نے ہمیں گھیر رکھاہے جس کے باعث ہم ہر وقت زندگی اور موت کی کش مکش میں ہیں ہروقت ہمیں جان کا خطرہ ہے.
مظاہرین نے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور انصاف کی اپیل کی ہے
میہڑ: بااثر افراد کے ظلم کے خلاف نواحی علاقہ فریدآباد میں بااثر شخص کے ظلم کے خلاف گاؤں حمزہ خان چانڈیو کے مکینوں مرد وخواتین کاقرآن پاک اٹھاکر انصاف کی اپیل@BaaghiTV @MumtaazAwan @DMCSindhPolice pic.twitter.com/qbQ1XKjh7a
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) April 4, 2023







