ایپل کمپنی کو لڑکی کی برہنہ تصاویر لیک کرنے پر بھاری ہرجانہ ادا کرنا پڑا-
باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹ مطابق ایپل کمپنی کے ملازم نے نوجوان لڑکی کے آئی فون سے اس کی برہنہ تصاویر لیک کردیں جب کہ کمپنی نے ملازم کو نوکری سے نکال کر لڑکی کو ہرجانہ ادا کردیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2016 میں پیش آیا جب امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر اریگون کی 21 سالہ لڑکی نے اپنے آئی فون میں معمولی خرابی پر اپنا موبائل ایپل کمپنی کو مرمت کے لیے دیا تاہم کچھ دن بعد لڑکی کی کلاس فیلو نے اسے بتایا ’تمہاری فیس بک پروفائل سے تمہاری 10 برہنہ تصاویر شیئر ہوئی ہیں۔
Apple settles case for millions after repair technicians posted a woman's nude photos https://t.co/d57HC3EUaY
— WWJ 950 (@WWJ950) June 8, 2021
متاثرہ لڑکی کے مطابق میں نے فوراً سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کردی تاہم تب تک متعدد لوگ اسے اپنے پاس محفوظ کرچکے تھے جس پر میں نے ’ایپل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا-
تحقیقات میں امکشاف ہوا کہ ایپل کے دو تکنیکی ماہرین نے اس کی 10 تصاویر "کپڑے اتارنے کے مختلف مراحل میں اور ایک ویڈیو” اپنے ذاتی فیس بک پیج پر شائع کیں ، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے خود انھیں پوسٹ کیا تھا۔
تاہم بعد ازاں کمپنی نے خاتون کے وکیل سے رابطہ کرکے انہیں ہرجانہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے معاملہ عدالت کے باہر ہی حل کردیا۔
’ایپل‘ کی جانب سے لڑکی کو دیےے جانے والے معاوضے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں البتہ لڑکی کے وکیل کی جانب سے 5 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب کمپنی کے ترجمان نے رازداری کی خلاف ورزی کو "قابل فہم” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے اسے "انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔”
ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی اس کی تلافی ہم نے معاوضہ دے کر کی اور کوتاہی کرنے والے ملازم کو بھی نوکری سے نکال دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کسٹمرز کی رازداری کا خیال رکھتے ہیں اور ان کے ڈیٹا کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے-