پنجاب کابینہ کی صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

3 دن قبل
تحریر کَردَہ
maryam

پنجاب کابینہ نے صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ نے صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری دیدی،اراضی خریداری کیلئے گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کی جائےگی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا، وزیراعلیٰ سمیت کابینہ نے منظوری دیدی،کابینہ نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ ،چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، سینئر سٹیزن ویلفیئر بل کی منظوری بھی دیدی،اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز رجسٹریشن اور گرین ایریاز ڈویلپمنٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی بنادی گئی ہے، آئی جی سندھ

اجلاس میں لاہور میں میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے اراضی کے حصول کی منظوری بھی دی گئی،پنجاب ایئر پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی بنانے کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ پنجاب میں انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسز کی فراہمی کی منظوری دی گئی ،پنجاب کے ہسپتالوں میں فرنیچر اور آلات فراہمی کیلئے فنڈز منظورکرلئے گئے۔

ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

Latest from تازہ ترین