امریکا کے محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹم کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کی لاگت کا تخمینہ 179 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس سے ایک روز قبل امریکا نے یوکرین کو فضائی کروز میزائلز اور متعلقہ آلات کی 825 ملین ڈالر مالیت کی فروخت کی بھی منظوری دی تھی۔ یہ تمام اقدامات امریکا اور یورپی اتحادیوں کے اس معاہدے کا حصہ ہیں، جس کے تحت یورپی حکومتیں یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں کی ادائیگی کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک سروسز یوکرین کی جنگی مواصلات، خاص طور پر ڈرونز کے کنٹرول میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ پیٹریاٹ سسٹمز روسی بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگرچہ اس فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے، لیکن یہ ابھی حتمی معاہدے یا مذاکرات کی تکمیل کی ضمانت نہیں ہے۔

سیلاب متاثرین کی ریسکیو کارروائی، تھرمل ڈرون کا استعمال

شہباز شریف اور نریندر مودی جنگ کے بعد پہلی بار ایک ہی فورم پر

بجاش نیازی حماد اظہر کے خلاف میدان میں آگئے

اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی وزیراعظم شہید، تصدیق ہو گئی

Shares: