وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تلہ گنگ کو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ اور دلی مطالبہ پورا کر دیا گیا۔۔۔!!!
وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تلہ گنگ کو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔
اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ کا حافظ عمار یاسر اور چوہدری پرویز الٰہی کو بھرپور خراجِ تحسین۔۔۔!!!
تلہ گنگ (شوکت ملک سے) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ اور دلی مطالبہ پورا کر دیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع تلہ گنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی، اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 2018 میں تلہ گنگ کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا جس کےلیے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس پر حافظ عمار یاسر اور اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جوکہ میرے ساتھ جڑے رہے اور مجھے موقع دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ تلہ گنگ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے جس سے میری خصوصی محبت ہے جوکہ ہمیشہ رہے گی۔ وزیراعلٰی پنجاب چوہدری الہیٰ کی جانب سے تلہ گنگ ضلع کی باقاعدہ منظوری اور اعلان کے بعد اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف جشن کا سماں ہے، اپنا دیرینہ اور دلی مطالبہ پورا ہونے پر اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ نے فرزندِ تلہ گنگ و بانی تلہ گنگ حافظ عمار یاسر اور محسنِ تلہ گنگ چوہدری پرویز الٰہی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a reply