آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا نجی تعلیمی ادارے میں طالبات کو ہراساں کرنیکے واقعہ پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/07/kashif-mirza.jpg)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے نجی تعلیمی ادارے میں طالبات کو ہراساں کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے سنگین الزامات کا نوٹس لیا ہے – آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن متاثرین کی مدد کرے گی اور ہماری ہیلپ لائن ایسے معاملات کی شکایات اور مدد کے لئے دستیاب ہے۔
کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالہ سے ہمارے علاقائی دفاتر کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنا قانون انسانیت ، مذاہب اور اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے.
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نجی اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کانوٹس لے لیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےسی سی پی اولاہورسےواقعےسےمتعلق رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ طالبات کو ہراساں کئے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں،ذمہ دارعناصر کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے،
لاہورگرامر سکول کا ڈرامہ ٹیچراور اداکار عمیر رانا بھی ننھی طالبات کو ہراساں کرنے میں شامل
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہراساں کئے جانے والی طالبات کوہرقیمت پرانصاف فراہم کیاجائےگا،
وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس،رپورٹ طلب