اپٹما نے ایف بی آر کے سیلز ٹیکس فراڈ کے الزامات مسترد کر دیے

FBR

اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے لگائے گئے سیلز ٹیکس فراڈ کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ اپٹما کے سیکرٹری جنرل شاہد ستار کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے خلاف لگائے گئے الزامات ناقص ڈیٹا پر مبنی ہیں اور ان سے صنعت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔شاہد ستار نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ درست ڈیٹا کی بنیاد پر تجزیہ کرے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی تعمیل کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلز ٹیکس فراڈ کے الزامات بے بنیاد ہیں اور اس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
اپٹما نے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس ڈیٹا کے دوبارہ جائزے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے تاکہ اس معاملے کو درست انداز میں حل کیا جا سکے۔ شاہد ستار نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی رپورٹ کے باعث ہونے والے نقصان پر وضاحت درکار ہے، کیونکہ غلط الزامات سے نہ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر بلکہ ملکی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندگان نے زور دیا کہ ایسی رپورٹس کی وجہ سے کاروبار میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جس سے معیشت کے اہم شعبے کو دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.